لاہور میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار

August 05, 2020

لاہور میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وارڈن اللہ دتہ نے غازی روڈ پر تین موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چالان ٹکٹ جاری کیا تو وہ مشتعل ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار وارڈن پر تشدد کر کے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے ایک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دوساتھیوں اجمل اور اکمل کی تلاش جاری ہے۔