بھارت، لاک ڈاؤن کے سبب دیہی علاقوں میں بچوں کے استحصال میں اضافہ

August 05, 2020

کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والے بچوں کے جنسی اور جسمانی استحصال کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بات نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی چلڈرنز فاؤنڈیشن کی طرف سے منگل کو جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔