5 اگست انسانی تاریخ کا تاریک دن ہے، صادق سنجرانی

August 05, 2020

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا یوم استحصال سے متعلق کہنا ہے کہ 5 اگست انسانی تاریخ کا تاریک دن ہے۔

یہ بھی دیکھیے: یوماستحصال کشمیر پر ملک بھر میں ریلیاں

صادق سنجرانی نے یوم استحصال کشمیر 5 اگست سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالی کی نئی مثال قائم کی، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن کر کے مقبوضہ وادی کوجیل میں تبدیل کر دیا، انسانی تاریخ میں ایسی بدترین مثال کہیں نہیں ملتی۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مظالم پر عالمی اداروں نے بھی سوالات اٹھائے، بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات سے خطے کے امن کے توازن کو شدید دھچکا لگا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی، پا کستان مسئلہ کشمیرکا پُر امن حل چاہتا ہےاور امن کی اہمیت کوسمجھتا ہے۔

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کاحل ڈائیلاگ ہے، جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں، عالمی تاریخ گواہ ہے بین الریاستی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوئے ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پائیدار امن اسی طریقے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔