لاہور :یوم استحصال کشمیر پر ق لیگ کی ریلی

August 05, 2020


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق نے بھی یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے لاہور میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے خطاب کیا اور کہا کہ کشمیر میں آزادی کی کرن پھوٹ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے سوا کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔