بھارت کا اقدام آگ اور خون کی جنگ کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے، علامہ ناظر

August 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر کے مسئلہ پر حالیہ اقدام آگ اور خون کی جنگ کو بڑھا وا دینے کے مترادف ہے اس اقدام سے امن و امان کی کو ششیں سبو تاژ ہونگی۔ کشمیر میں جاری مظالم کے بعدہندوستان کے منہ سے اب سیکو لر کا نقاب اٹھ چکا ہے اور آج پوری دنیا دوقومی نظر ئیے کو درست قرار دے رہی ہے آج ہندوستان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ ،او آئی سی اور سیکیورٹی کونسل کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ہم زندہ قوم ہیں ملک کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔