حقوق انسانی کی تنظیمیں کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیں، ضیا المحسن طیب

August 06, 2020

برمنگھم( پ ر )جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناضیا المحسن طیب نے قرطبہ اکیڈمی برمنگھم میں کشمیر کے حوالہ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ اگست کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف کشمیر یوں پر ظلم و جبرو استبداد کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کے خلاف انڈیا کی طرف سے جو گذشتہ ایک سال سے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہےوہ عالمی ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے سوال کیا آج انسانی حقوق کی وہ تنظیمیں کہاں ہیں جو انسانی حقوق کی دعویدار ہیں، کیا انہیں مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال سے انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی، جہاں عورتوں بچوں بوڑھوں کو گھروں کے اندر بند کر دیا گیا ہے اور ان سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں، پوری وادی کو عملا ً جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔