کشمیر پرظالمانہ حکمت عملی نےمودی کوبےنقاب کردیا، ارون دھتی رائے

August 06, 2020

کشمیر پرظالمانہ حکمت عملی نےمودی کوبےنقاب کردیا، ارون دھتی رائے

بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ظالمانہ حکمت عملی نے مودی کو بے نقاب اور اُن کی حکمت عملی کی خامیوں کو نمایاں کردیا ہے۔

برطانوی اخبار کے لیے آرٹیکل میں ارون دھتی رائے نے لکھا ہے کہ امریکا نے بھی عراق جنگ میں ایسا نہیں کیا تھا جو مودی سرکار نے کشمیر کے ساتھ کر رکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت کے مقبوضہ وادی میں ایک سالہ لاک ڈاؤن نے خطے کی ثقافت مٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

ارون دھتی رائے کاکہنا تھا کہ کشمیر میں مواصلات منقطع کرکے زندگی محصور کردی گئی، کرفیو لگا دیا گیا ہےجبکہ عوام کو ڈاکٹروں اور اسپتالوں تک بھی رسائی نہیں ہے اور روزگار، کاروبار، اسکول سب بند ہیں۔