سندھ میں 8723 کورونا ٹیسٹ، 386 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

August 06, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں8723 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 386 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 795549 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جس میں صوبے بھر میں 122759 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 مریض انتقال کرگئے ہیں، اب تک صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2250 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 522 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اب تک 114518 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 5991 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں سے 5653 گھروں میں اور 9 آئسولیشن مراکز پر ہیں، آج 329 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اور اس وقت 250 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 386 نئے کیسز میں سے 226 مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے، جن کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح سے ہے۔ ضلع جنوبی60، ضلع شرقی 56، ضلع کورنگی48، ضلع وسطی 20، ضلع غربی 23 اور ضلع ملیر میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے دیگر اضلاع میں نئے کیسز کی صورتحال کچھ یوں ہے۔ عمرکوٹ20، سانگھڑ 16، بدین، شکارپور اور ٹھٹہ 10-10، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان 7-7، گھوٹکی اور خیرپور 6-6، جامشورو 5، میرپورخاص، قمبر، سجاول، سکھر اور ٹنڈوالہ یار 4-4، شہید بینظیر آباد 3 اور دادو میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔