کوئٹہ: ٹرین میں بنایا گیا قرنطینہ مرکز ختم کردیا گیا

August 06, 2020

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ٹرین میں بنایا گیا قرنطینہ مرکز ختم کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان قرنطینہ مراکز میں کورونا کے ایک بھی مریض کو نہیں رکھا گیا، چار ماہ قبل 20 ائیرکنڈیشنڈ اور 10 عام بوگیوں پر مشتمل ٹرین چمن لائی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ائیرکنڈیشنڈ بوگیوں کے ساتھ پاور وین بھی لگائی گئی تھی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاور وین کو دن رات چلانے کیلئے لاکھوں روپے کا فیول استعمال ہوا۔

حکام نے کہا کہ قرنطینہ ٹرین کو ریلوے حکام نے آج کوئٹہ واپس بلالیا ہے۔