آزاد کشمیر میں آج سے دفاتر کھولنے فیصلہ

August 06, 2020

آزاد کشمیر بھر میں آج سے ہی تمام دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر پر ہوگا۔

علاوہ ازیں پورے آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔