مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

August 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپور) مختلف علاقوں سے2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل کے نیچے سمندر میں ڈوبی ہوئی 23سالہ نوجوان کی 4روز پرانی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی ۔ ادہر چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری سنگولین عثمان بروہی اسکول کے قریب 24سالہ شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کرسول اسپتال منتقل کی ،پویس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس کی موتنشے کی زیادتی سے ہوئی ہے ،پولیس نے ضا بطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی ۔