جاپان پاکستان کو انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 50کروڑ80لاکھ روپےفراہم کریگا

August 07, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) جاپان پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے تحت سکالرشپ پروجیکٹ کےلیے 50کروڑ80لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گااس حوالے سے معاہدے پر جمعرات کو دستخط ہوئے ،پبلک ایڈمنسٹریشن میں دوسالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی پروگرام شامل ، معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد اور جاپان کے سفیر مٹسوڈا کیونیوری نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت رواں مالی سال کے لیے افرادی قوت ترقیاتی پروگرام جائیکا کےذریعے ترتیب دیا گیاہے، پروگرام میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں دوسالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی ڈگری شامل ہے، دوسالہ ماسٹرپروگرام کےلیے 18 سکالرشپس اور تین سالہ ڈاکٹریٹ پروگرام کےلیے دو سکالرشپ فراہم کیے جائیں گے، پروگرام کےذریعے وفاقی حکومت کے افسران جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے تعلیم وتربیت حاصل کریں گے۔