گرین بیلٹس پرتجاوزات کیخلاف کارروائی، متعدد کا خاتمہ

August 07, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں گرین بیلٹس اور پلاٹ لائنز کی خلاف ورزی کر کے قائم کی جانے والی تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا، پہلے روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی گرین بیلٹس پر بنائی گئی کار پارکنگز، بلڈنگ میٹریل کے ڈپو اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکٹر G-9/1 کی گرین بیلٹ پر بنائے گئے ایک فروٹ سٹال اور شٹرنگ کے ایک سٹور کے علاوہ سیکٹر H-8 کی گرین بیلٹ پر بنائے جانے والے ایک واٹر ٹینک اور ایک شوگر کین مشین، جی ٹی روڈ سنگ جانی کی گرین بیلٹ پر ایک کیبن، سیکٹر I-11کی گرین بیلٹ پر لگائی جانے والی چار ریڑھیاں، سیکٹر F-5 کی گرین بیلٹ پر بنائے گئے دو ہوٹل، سیکٹر G-5 کی گرین بیلٹ پر تعمیر کئے جانے والے 2 واش رومز، 3 ہوٹل، سیکٹرG-5 کی گرین بیلٹ پر تعمیر کئے جانے والے 2 واش رومز،3 ہوٹل، ایک ٹی سٹال، ایک فروٹ سٹال کو ختم کر دیا گیا۔