ارطغرل کی اداکارہ اسرا بلجک کی ایک اور پاکستانی برانڈ کے ساتھ پارٹنر شپ

August 07, 2020

مشہور ڈرامہ ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجک نے جیز کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کردیا۔

ایک خصوصی انٹرویو میں اسرا بلجک نے کہا کہ وہ پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک جیز کے ساتھ کام کریں گی۔

انہوں نے جیز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جیز کے متعلق میں نے کافی تعریف سنی ہے۔

اسرا بلجک نے مزید کہا کہ ان تعریفوں کی ہی وجہ سے میں نے جیز کی برینڈ ایمبیسڈر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیز کے ساتھ میری کیمپین جلد آنے والی ہے جو عوام کو پسند آئے گی۔