کھیل دس اگست سے شروع ہونگے

August 08, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سر گرمیاں دس اگست سے دوبارہ شروع کرنے کی اجازت کا کھیلوں کے حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسے اچھا فیصلہ قرار دیا ہے،مقابلوں کے دوران تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم حکومت نے کورونا کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے،کشتی، کبڈی اور رگبی کے کھیل کو شروع کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔