امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران کا مستعفی ہونے کا اعلان

August 08, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہُک نے اپنی سفارتی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے جمعرات کے روز نیویارک ٹائمز سے ایک انٹرویو میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔توقع ہے کہ اب ان کی جگہ ایلیٹ ابرامس کو امریکا کا خصوصی ایلچی برائے ایران مقرر کیا جائے گا۔