نیب کی کارروائیوں کیخلاف غیر ملکی سفارتخانوں کو خط لکھیں گے، مصطفیٰ کھوکھر

August 08, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ جب صوبوں کے انٹی کرپشن کے ادارے اور ایف آئی اے موجود ہے تو نیب کے ادارے کو ختم کر دیناچاہیے،انسانی حقوق کے ادارے ہیومن واچ کی رپورٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غیر ملکی سفارت خانوں کو خط لکھے جائیں گے کہ جو لوگ نیب میں انتقامی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ان کے غیر ملکی سفر پر پابندی لگائی جائے۔ یہ خط آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سفارتخانوں کو بھیجیں گے۔