9ڈاکے، شہری 14 موٹرسائیکل، 2 گاڑیوں سے بھی محروم

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی ،سر قہ بالجبراور چوری کی 33وارداتوں میں لاکھو ں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ2 کاریں اور 4 1موٹرسائیکل اڑا لئے گئے،ڈکیتی کی سب سے زیادہ وارداتیں تھا نہ نیوٹا ئون کے علاقہ میں ہوئیں ۔ تھا نہ نیو ٹا ئون کے علاقہ میں پانچ ،تھا نہ رتہ امرال ،تھا نہ ائر پورٹ ،تھا نہ مورگاہ اور تھا نہ صدر بیرونی کے علاقوں میں ڈکیتی کی ایک ایک واردات ہوئی۔ تھا نہ مار گلہ پولیس نے پلا ٹ کے معاملہ میں دھوکہ دہی سےخطیر رقم کا تقا ضہ کرنے،کورال پولیس نےنوکری کا جھا نسہ دے کر سونے کی چین اور نقدی ما لیتی 2 لاکھ روپے ہتھیا نے،تھا نہ نون پولیس نے لیبر کے لیے 7 لاکھ روپے ایڈ وانس لیکر لیبر فراہم نہ کرنے پر مقدمات درج کر لئے۔ تھا نہ سول لائن کے علا قے سے تین موٹرسائیکل ،تھا نہ کینٹ کے علا قے سے دو ،تھا نہ سٹی ،تھا نہ پیر ودھائی ،تھا نہ نیو ٹا ئون ،تھا نہ نصیر آباد ،تھا نہ ٹیکسلا ،تھا نہ واہ کینٹ ،تھا نہ گو جر خان اورتھا نہ چونترہ کے علا قے سے ایک ایک موٹرسائیکل چوری ہوا۔ کاریں تھا نہ بنی اور تھا نہ مری کے علاقہ سے چوری ہوئیں ۔ لاکھوں روپے مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔