تعلیمی دفاتر میں تعینات ترقیوں کے منتظر افسران کے کیس طلب

August 08, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی دفاتر میں تعینات افسروں کے گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کےلئے کیس طلب کرلئے ، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام اضلاع کے سی ای اوزایجوکیشن اپنے ماتحت ایسے افسر جو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے منتظر ہیں ان کے کیس آج شام تک لاہور ارسال کردیں ۔