کراچی: گلستانِ جوہر میں گاڑی میں آگ لگنے کے بعد دھماکا

August 08, 2020

فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک گاڑی میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے بعد اس میں دھماکا بھی ہوا۔

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع اپارٹمنٹ رابعہ سٹی کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں پر اسرار طور پر آگ لگنے کے بعد دھماکا بھی ہوا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی کئی روز سے اس جگہ پر کھڑی تھی۔