اسلام آباد ایئرپورٹ کےایپرن سائیڈ پر پی آئی اے انجنیئرزکی گاڑی میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور نے کود کر جان بچھائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ایک پرزہ بیگج اٹینڈینٹ کو لگا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی میں صرف ڈرائیور ہی موجود تھا۔