شادی شدہ جوڑوں کا قاتل ملزم عدالت میں پیش

August 08, 2020

ملزم شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر

گوجرانوالہ میں اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنے والے ملزم ارسلان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا ہے۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے قتل کے 6 اور اقدام قتل کے 3 مقدمات میں ملوث ملزم ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق ملزم کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہونے والے تمام مقدمات نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہیں اس لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد ہی اسے ان مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔