500 سے زائد مشہور گیتوں کے خالق قومی شاعر علی محمد اوڈیرائی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

August 09, 2020

گھارو (نامہ نگار) سندھ کے معروف قومی عوامی شاعر علی محمد اوڈیرائی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔علی محمد اوڈیرائی 500 سے زائد معروف گانوں کے شاعر تھے، بہت سے فنکاروں کو انکی شاعری کے باعث عروج ملا ،ان کی شاعری گانے والوں میں سندھ کے مشہور فنکار فوزیہ سومرو، ثریا سومرو، اللہ ڈنو جونیجو، اللہ ڈنو خاصخیلی، محبوب خاصخیلی اور دیگر شامل ہیں۔ وہ طویل عرصے سے مختلف امراض میں مبتلا تھے۔