یورو فائیو درآمد کرنیکا سہرا چرانے کی کوشش، پٹرولیم ڈویژن برہم

August 09, 2020

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری بیان کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر یورو فائیو معیاری فیول درآمد کرنا شروع کردیا ہے، موسمیاتی تبدیلی پر وزیر اعظم کے خصوصی معاون ملک امین اسلم یہ تاثر دینے منظرعام پر آگئے کہ ان کی وزارت (موسمیاتی تبدیلی) وہ وزارت ہے جس نے ابتدائی قدم اٹھانے میں کردار ادا کیا۔ یورو فائیو پٹرول کی درآمد کا سہرا لینے کی ان کی کوشش نے پٹرولیم ڈیژن میں اعلیٰ مرتبے کی شخصیات کو عملی طور پر غصہ دلا دیا ہے۔ ملک امین نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ پاکستان میں یورو فائیو فیول کا پہلا جہاز پہنچ گیا ہے اور اگلے 15 دنوں میں اس قسم کا پٹرول ملک میں پی ایس او کی آؤلیٹس پر دستیاب ہوگا۔