کشمیریوں کی مدد نہ کرنےوالے مسلمان حکمران اللہ کے حضور جوابدہ ہونگے،ابوالخیر محمد زبیر

August 09, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا ہے کہ مودی کا ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا ۔ کشمیر آزاد ہو کر رہے گالیکن وہ مسلم حکمران جو مسلم ممالک کے عسکری اتحاد اور او آئی سی جیسے پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے ان مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد نہ کرسکے وہ قیامت کے دن اللہ کے حضور ضرور جوابدہ ہونگے۔