انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

August 09, 2020

انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ نے جہاں سکون کا سانس لیا وہیں اسے بین اسٹوکس کے سیریز سے آؤٹ ہونے کا جھٹکا بھی لگ گیا۔

مزید پڑھیے: وسیم اکرم کی اظہر علی کی کپتانی پر تنقید

بین اسٹوکس ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

وہ ممکنہ طور پر فیملی وجوہات کے باعث اسی ہفتے برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔