ٹڈی دل کےانسداد کےلیے سروے اور کنٹرول آپریشن

August 09, 2020

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر ( این ایل سی سی ) کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے انسداد کے لیے متاثرہ علاقوں میں سروے اور کنٹرول آپریشن کیا گیا ۔

این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں محکمہ فوڈسکیورٹی، محکمہ زراعت، پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں شریک ہوئیں ،جبکہ ملک بھرمیں 11038 مربع کلومیٹر پرکنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 489433 مربع کلو میٹر پر سروے کیا جاچکا ہے، صوبہ پنجاب میں پچھلے24 گھنٹوں میں 265000 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔

این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 104681 ایکڑ پر سروے کیا گیا، ضلع تھر پارکر میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 3125 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں141999 ایکڑ پر سروے کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 149995 ایکڑ پرسروے کیا گیا۔