اسلام آباد: 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

August 09, 2020

اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر، عثمان ڈار، فوکل پرسن پناہ گاہ نسیم الرحمان اور ایم ڈی بیت المال شریک ہوئے۔

اجلاس میں پناہ گاہوں کو سہولتوں سے آراستہ کرنے اور چلانے کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے پناہ گاہوں کے دورے اور صورتحال پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کا نظم و نسق منظم بنانے کے لیے مجوزہ تنظیمی ڈھانچہ پیش کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں موجود عملے کی تربیت کے ساتھ سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار بتدریج دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا۔