کراچی: مون سون بارش کے دوران کے-الیکٹرک کا ترسیلی نظام درہم برہم

August 09, 2020

کراچی میں مون سون بارش کے دوران کے-الیکٹرک کا بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہوگا۔ بارش کے بعد بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر تین روز سے پیدا فنی خرابیاں بھی دور نہیں کی جاسکی ہیں۔ مختلف مقامات پر کیبل فالٹ درست نہیں کیے جاسکے۔

ادھر ذرائع کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر مقامات پر تار ٹوٹنے کی شکایات بھی ہیں، متاثرہ علاقوں میں سائٹ، موسیٰ کالونی، غریب آباد اور لیاری شامل ہے۔

لیاقت آباد سی ون ایریا، شاہ فیصل کالونی، ابراہیم حیدری، میٹھادر، خواجہ اجمیر نگری، گلشن حدید، احسن آباد، مہاجر کیمپ، ضیاء الحق کالونی میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، بلدیہ ٹاون، اورنگی، کورنگی،قیوم آباد، ماڈل کالونی، لانڈھی اور گلبہار میں بجلی کی فراہمی میں یا تو تعطل یا پھر بار بار بجلی بند ہوجاتی ہے۔