لندن: چوہوں کا شکار کرنے والا سرکاری بلا ریٹائر ہوگیا

August 10, 2020

کراچی ( جنگ نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزارتِ خارجہ کے دفتر میں چوہوں کا شکار کرنے والے سرکاری بلے نے ʼریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ پالمرسٹن نامی سرکاری بلے کو 2016میں دفترِ خارجہ میں چوہوں کا قلع قمع کرنے کے لیے رکھا گیا تھا یہ بلا دفترِ خارجہ میں کوریج کے لیے آنے والے فوٹو گرافرز میں بھی بہت مقبول تھا ۔