خواجہ سراء کا دوستی سے انکار، نوجوان کی خود پر فائرنگ، زخمی ہو گیا

August 10, 2020

سوات(نمائندہ جنگ)مینگورہ میں خواجہ سراء کی دوستی سے انکار پر لوئر دیرکے نوجوان خود پر فائرنگ کرکے زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مینگورہ میں کس روڈ پر خواجہ سراجواد کے دیرے پر عزیر سکنہ بر باڈوان دیرلوئر نے آکر دیکھاجب اسے معلوم ہوا کہ اس کا اب کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ دوستی ہو گئی ہے جس پر عزیرنے دلبرداشتہ ہو کر خود پر فائر کھول دیاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔