طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل میں تاخیر کیوں ہوئی؟

August 10, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل 10 مارچ تک مکمل ہوجانا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوتی گئی۔ طالبان اور افغان حکومت کے مابین اختلافات کے ساتھ ساتھ صدر غنی اور ان کے اہم سیاسی حریف عبد اللہ عبد اللہ کے مابین سیاسی جھگڑے کے بعد قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر ہوئی۔