فیصل آباد سے 2 نایاب کالے ہرن چوری

August 10, 2020

فیصل آباد کے گٹ والا وائلڈ لائف پارک سے نایاب نسل کے 2 کالے ہرن چوری ہوگئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق ہرن کا جوڑا 2 دن قبل بریڈنگ سینٹر سے چوری ہوا تھا، محکمہ وائلڈ لائف نےدرخواست تھانا کھرڑیانوالہ میں جمع کرا دی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔