عدالتی احکام کا احترام ، عوامی خدمات میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے، ناصر شاہ

August 11, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات، اطلاعات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عدالتی فیصلوں کا تہہ دل سے احترام کرتی ہے اور سندھ حکومت کا یہ اصولی موقف ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے حالیہ بارشوں میں شدید طوفانی صورتحال کے باوجود سندھ حکومت کے وزرا جس جانفشانی کے ساتھ سڑکوں پر عوام کی مدد میں مصروف رہے۔