وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں کراچی پس رہا ہے، خواجہ اظہار

August 11, 2020

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کاکہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کی لڑائی میں کراچی پس رہا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میئر سے سپریم کورٹ مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے نظام سے مطمئن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کی الیکشن کے بعد سے لڑائی شروع ہوچکی جس میں کراچی پس رہا ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ سیاسی مخالفین چیف جسٹس کے جملے کو اپنے حق میں استعمال کریں گے،مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس نظام میں کوئی بھی میئر آئے گا وہ فیل ہی ہوگا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاڑکانہ موئن جوداڑو بن چکا ہے، جبکہ حیدرآباد میرپورخاص میں بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں۔