ملک میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں: ثانیہ نشتر

August 11, 2020

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے ملک کے 9 اضلاع میں 33 احساس نشونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، دیربالا میں 6 نشونما مراکز کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جلد احساس نشونما پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے، نشونما مرکز پرخواتین اور ان کے بچوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نشونما مرکز پر طبی معائنہ، صحت بخش غذا اور دیگرسولتیں دی جائیں گی، عوام کو نشونما وظائف کی باسہولت ترسیل یقینی بنائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہر نشونما مرکز پر اے ٹی ایم بھی نصب کی جا رہی ہیں۔