فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے چار پروازیں چلانے کا اعلان

August 11, 2020

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے چار پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانس میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے پروازیں 15 سے 30 اگست کے درمیان چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد اور پیرس کے درمیان چار پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 16 اور 30 اگست کو اسلام آباد سے جبکہ 15 اور 29 اگست کو پیرس سے پروازیں چلائی جائیں گی۔