سنی لیون کی اپنے شوہر ڈینیل ویبر کیساتھ پرانک کی ویڈیو وائرل

August 12, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔ لاس اینجلس میں اپنے بچوں اور شوہر ڈینیل ویبر کے ساتھ وہ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پرانک کرتی نظر آرہی ہیں ۔سنی لیونی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے گھر کے باغیچہ میں نظر آرہی ہیں ۔ سنی ویڈیو میں کہہ رہی ہیں جب وہ شام کی پارٹی کی تیاری کررہی تھیں تو ڈینیل نے ان کی بالکل بھی مدد نہیں کی اور وہ پورا دن دھوپ سینکنے میں گزار رہے تھے ۔ شوہر کی اس حرکت سے ناراض سنی انہیں سبق سکھاتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر یہ پرانک کیا ۔ڈینیل گہری نیند میں سو رہے ہوتے ہیں تبھی سنی ایک پانی سے بھرا غبارہ ان کے پاس رکھ کر پھوڑ دیتی ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے شوہر اچانک نیند سے اٹھ جاتے ہیں ۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سنی نے لکھا کہ اب میں کیا کہوں ؟ ڈینیل کے ساتھ پرانک کرنا بہت آسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ میری مدد کرتے ہیں ، اس لئے ایسے سو رہے تھے ۔ ڈینیل بہت اچھے شوہر ہیں ۔آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے دونوں کا ایک اور ویڈیو لوگوں کو کافی پسند آیا تھا ، جس میں سنی لیونی اپنے شوہر ڈینیل ویبر کو ہیڈ مساج دیتی نظر آئی تھیں ۔ خیال رہے کہ سنی لیونی وقتا فوقتا اپنی ذاتی زندگی کے خوشگوار لمحات کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔