حضرت عثمان غنی ؓ کی حیات طیبہ ہمارے لیےمشعل راہ ہے،علماء

August 12, 2020

لاہور( وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عبدالنعیم، مولاناقاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس،قاری عبدالعزیز، مولاناخالدمحمود نے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی ؓ کی سیرت کے حوالہ سے منعقد ہونیوالے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ وہ خوش قسمت شخصیت ہیں کہ جن کو حضور اکرم ؐ نے کئی بار جنت کی بشارت دی اور آپ ؓکو ”عشرہ مبشرہ“ صحابہ کرامؓمیں بھی شامل ہونے کی سعادت حاصل ہے،حضور اکرم ؐکی دو بیٹیوں حضرت سیدہ رقیہؓ اور حضرت سیدہ ام کلثوم ؓ کے ساتھ یکے بعد دیگرے نکاح کی وجہ سے حضرت عثمان عنیؓ کو ”ذوالنورین“ بھی کہا جاتا ہے ۔ آپ کے طرز حکومت کے فیصلوں پر عمل در آمد کر کے ملک کو بحرانوں سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عثمان غنی ؓکی حیات طیبہ حکمرانوں اور دولت مندوں کے ساتھ ہر انسان کے لیےمشعل راہ ہے۔ علماء نے لاہور کی یادگار مسجد وزیر خان کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔