بیلجیئم ، کورونا کیسز میں 12 فیصد اضافہ

August 12, 2020

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے روزانہ پازیٹیو کیسسز 600 ہوگئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار بیلجیئم میں عالمی وبا کے حوالے سے حکومتی ذمہ دار ادارے سائنسانو (Sciensano ) نے آج جاری کئے، ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 604 افراد یومیہ تک جاپہنچی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں میں سے 32 اعشاریہ چھ فیصد مریض اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3 اعشاریہ سات فیصد روزانہ ہوگئی ہے جوکہ اس سے پیوستہ ہفتے میں 3 اموات روزانہ تھیں۔

مجموعی طور پر بیلجیئم میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ابتک 3 ہزار 885 ہے۔

دوسری طرف دارالحکومت برسلز کی مقامی انتظامیہ نے شہر کی سات میونسپلٹیز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد دارالحکومت کے تمام حصوں میں فیس ماسک لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس سے صرف 12 سال سے کم عمر بچے اور طبی وجوہات رکھنے والے افراد مثتثنی ہونگے۔

علاوہ ازیں حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کیلئے بھی 50 ملین یورو کی نئی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔