ہم نالوں اور نااہلوں کی صفائی کریں گے، فاروق ستار

August 12, 2020

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم 35 سالہ مئیر لائیں گے، نالوں اور نااہلوں کو صاف کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے زیرِ اہتممام ضلع ملیر میں جشن آزادی کے حوالے سے عزم پاکستان ریلی نکالی گئی۔

اس ریلی کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔

ریلی ضلع ملیر کے مخلتف علاقوں سے ہوتی ہوئے جناح اسکوئر پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں اور اہلِ علاقہ شریک تھے۔

ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نااہلوں اور نالوں کی صفائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کو تو رخصت ہو جانا چاہیے، ہم 35 سالہ میئر لائیں گے اور کراچی کو صاف کریں گے۔