• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی فاروق ستار کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی رہنماؤں کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس بار انہوں نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارکے ساتھ ویڈیو فلمائی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں حریم شاہ کو فاروق ستار کےساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔حریم نے یکے بعد دیگرے فاروق ستار کے ساتھ بنائی ہوئی دو ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں حریم شاہ نے جینز کے ساتھ ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔حریم کی نئی ویڈیوز کو اب تک لاکھوں افراد پسند کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ حریم شاہ کے والد نے بیٹی کی ناپسندیدہ حرکتوں کی وجہ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر معافی مانگی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے آئندہ متنازع ویڈیوز بنانا بند کردیا تھا۔

تازہ ترین