ژالے سرحدی کا پرستاروں کو منفی سوچ رکھنے والوں کی کوششیں ناکام بنانے کا مشورہ

August 13, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ژالے سرحدی نے پرستاروں کو منفی سوچ رکھنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مشورہ دے دیا ہے۔ژالے سرحدی نے کہا کہ مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنائے۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ بات ماننے والی ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔ژالے سرحدی نے کہا کہ ہمشیہ مثبت رہیں اور پریشان کرنے والوں کی اس خواہش کو کبھی پورا نہ ہونے دیں جن کو آپ کی پریشانی خوشی دیتی ہے ۔