شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

August 13, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس کے علاقہمیں خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اے ایس پی کینٹ نے بتایاکہ عشرت عظیم کے شوہر تنویر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔متاثرہ خاتون کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔