کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم

August 14, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی یہ اسٹریٹ لائبریری ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے بلوچ چوک لیاری میں قائم کی گئی ہے کمشنر کراچی افتخار شالوانی 14 اگست کو شام پانچ بجے لائبریری کا افتتاح کریں گے افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ لائبریری سے مطالعہ کا شوق اور رحجان بڑھے گا اور لوگوں کی کتابوں تک رسائی آسان ہو گی انھوں نے کراچی میں مزید اسٹریٹ لائبریریاں قائم کر نے پر کام ہو رہا ہے۔