آن ڈیوٹی امریکی پولیس کا رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ

August 14, 2020

امریکی پولیس اہلکار رسی پھیلانگتے ہوئے

امریکی پولیس اہلکاروں کی رسی پھلانگنے کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔

یوں تو پولیس کا کام مجرموں کو پکڑنا اور انہیں سزا دلونا یا پھر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے لیکن جناب کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دیتے ان اہلکاروں کی طرح زندہ دل بھی ہوتے ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ان پولیس اہلکاروں نے دو بچیوں کو رسی پھلانگنے کا کھیل کھیلتے دیکھا تو اُن کے پاس پہنچ گئے اور بچیوں کے ساتھ رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

ڈیوٹی سے ہٹ کر تفریحی کرتے ہوئے ان امریکی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔