پاکستان رائٹرز ونگ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب

August 15, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ادیبوں لکھاریوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام ماڈرن پبلک گرلز ہائی سکول امیر آباد میں کیاگیا، تقریب میں حافظ نسیم احمد قریشی، محمد الیاس ممڑ، قاری محمد عبداللہ، محمد عزیر سلیم ، نعیم بلوچ، عبدالباری خان، حسین نسیم ودیگر شریک تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا، بعد ازاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا، شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے جبکہ ملکی سلامتی کے لئے دعاؤں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔