بھارت کا یوم آزادی،مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

August 15, 2020

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست بھرپور انداز میں منایا گیا، کشمیریوں نے تمام بھارتی پابندیاں توڑ دیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے سبزہلالی پرچم کے ساتھ پریڈ کی اور جیوے جیوے پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے.

واضحرہے کہ 14 اگست کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور وادی کو مکمل سیل کیا گیا تھا۔