فیصل آباد موٹر وے پر وین حادثے کا شکار، 4 جاں بحق

August 15, 2020

فیصل آباد موٹر وے پر وین حادثے کا شکار، 4 جاں بحق

فیصل آباد میں موٹر وے پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ْ

ریسکیو زرائع کے مطابق واقعہ تحصیل سمندری میں پیش آیا جہاں موٹر وے پر ٹرک اور وین میں تصادم ہوا۔

حادثے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔