ڈاکٹر فاروق افضل کی پی پی چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت

August 15, 2020

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان احمد شیرپاو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق افضل نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان احمد شیرپاو نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے، قبائلی اضلاع کے حالات میں بہتری نہیں آئی ہے۔

آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو ہر سال 100 ارب روپےدیےجائیں، اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد حصہ قبائلی اضلاع کو فوری دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، کراچی کو مرکز کے زیرانتظام دینے کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔

آفتاب احمد خان شیرپاو نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اکھٹے ہونے میں پیش رفت ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان سے آج بات چیت ہوگی۔